ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے، امریکی رکن کانگریس نے تسلیم کرلیا

39 US planes were destroyed in the Iran war

واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔

ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔

کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دی وار زون کی رپورٹ کے مطابق 39 روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔

ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق24 یوایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپرUSAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔ 5 لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، 4 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگراسکا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

READ  ورجینیا میں نائب گورنرکا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں