بھارتی اپنی کمیونٹی کو نوکریاں دلوانے میں کیسے جعلسازی کرتے ہیں؟ برطانوی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

How do Indians cheat their community to get jobs?

برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہری اپنی کمیونٹی والوں کو نوکریاں دلوانے میں جعلسازی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورکس خفیہ انٹرویو سوالات ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل کے سابق کنٹریکٹرکی رپورٹ میں امریکی ٹیک ورکرزکی ملازمتیں بھارت منتقل ہونےکا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن اور ایچ ون بی ویزا سسٹم پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور امریکی ٹیک ملازمین میں بھارتیوں کی بھرمار پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

گوگل کے سابق کنٹریکٹر اسٹیون ایجنگٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی جگہ آنے والے ملازمین کو ٹریننگ دینے پرمجبورکیاگیا، بھارتی ملازم بھرتی ہو تو وہ خفیہ انٹرویو سوالات دیگربھارتیوں سے شیئر کرتا ہے۔

READ  ٹرمپ کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم، امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں