رومانیہ: صدراتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی امیدوار کامیاب

Romania Pro-EU candidate wins presidential election

رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج میں لبرل، یورپی یونین حمایت یافتہ امیدوار اور بخارسٹ کے میئر نکوسرڈین (Nicusor Dan) کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون (George Simion) کو شکست ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمیون نے ابتدا میں انتخابی نتائج مسترد کردیے تھے تاہم بعد میں شکست قبول کر تے ہوئے کامیاب امیدوار نکوسرڈین کو مبارکباد دی۔

READ  اسرائیل کا 60 روزہ الٹی میٹم مسترد، حماس کا ہتھیار ڈالنے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں