ڈی جی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، شہری کو رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑدیاگیا

DG Khan Accused of having an affair with a woman, citizen tied with a rope and thrown into deep water

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےمیں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔

جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کےبعد زندہ نکل آیا۔

قبائلی رسم کےمطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔

بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا،اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔

READ  خاتون نے ویب سائٹ سے دو ڈالر فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا تھا لیکن انہوں نے حادثاتی طور پر 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں