جرمن وزیر خارجہ کا لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار، جنگ بندی کی اپیل

German Foreign Minister expresses concern over Israeli military advances in Lebanon, calls for ceasefire

جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈےفیہول نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈےفیہول (Johann Wadephul) نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی تشویشناک ہے، تمام فریقین جنگ بندی کی طرف لوٹیں۔

اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں سے شہری ہلاکتیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوا، تمام فریق جنگ بندی کا احترام کریں جب کہ حزب اللہ اسرائیل پر حملے بند کرے اور ہتھیار ڈالے۔

واضح رہے اسرائیل کے لبنان پر اتوار کو حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ ان حملوں میں 35 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے لبنان میں گھسنے والی صیہونی فوج پر راکٹ اور مارٹر گولوں سے حملے کیے۔

READ  بھارتی شہر کولکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں