ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی

FBR proposes heavy fines for those not joining digital system

ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر کی جانب سےکاروبار کا ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر بھی 20 فیصد جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

جعلی انوائس جاری کرنے والے سپلائرز کے خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جبکہ 60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

READ  ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں