امریکا کی سینیٹ کمیٹی میں غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

US Senate committee calls for stopping genocide in Gaza

امریکا کی سینیٹ کمیٹی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسی دوران ‘نو ڈالر ٹو اسرائیل’ کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے وزیر خارجہ کے بیان کے دوران اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا مطالبہ کیا جس پر سکیورٹی نے احتجاج کرنے والے شخص کو باہر نکال دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

READ  سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں پُراسرار ہلاکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں