مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، علی محمد خان

Armed forces and judiciary should not be criticized, Ali Muhammad Khan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہےکہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن علی محمد خان نے کہا کہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر نہیں دکھائی جاتیں، یہ پابندی ختم کی جائے۔

علی محمد خان کی بات پر جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہماری تقاریر بند کردی جاتی ہیں، بےشک آپ بعد میں تقاریرچلائیں لیکن چلائیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھےنیشنل سکیورٹی سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہوتاہے، بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم نیشنل سکیورٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے۔

READ  حافظ نعیم الرحمان کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں