واشنگٹن امریکی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت کیلئے60دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا ۔ میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کو خام تیل پید اوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دے دی ،امریکا نے ایران کیلئے عارضی طور پر60دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا ہے، ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت ہوگی۔
لائسنس کے تحت ایران پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل کی فروخت کرسکے گا۔ ایران 21اگست تک خام تیل ، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل فروخت کرسکے گا۔ایران سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں برآمد کی اجازت ہوگی۔ خریدار ایران کو تیل کیلئے ادائیگی امریکی ڈالر میں کرسکیں گے۔
مزید برآں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی اور لبنان کی خودمختاری دونوں کا تحفظ چاہتا ہے،اسرائیل نے واضح کیا ہے جنوبی لبنان میں اس کے کوئی علاقائی عزائم نہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے خدشات کے باعث وہاں موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران کے اثاثے بحال ہوں تو یقینی ہوکہ رقم ایرانی عوام کی فلاح پر خرچ ہو، چاہتے ہیں ایرانی اثاثوں کی بحالی پر رقم دہشتگردی کی فنڈنگ میں استعمال نہ ہو۔
امریکا نے ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت کیلئے 60دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا






تبصرے بند ہیں