بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا، سسٹم کراچی سے کتنا دور ہے؟

Low air pressure has formed in the Arabian Sea

کراچی: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور یہ سسٹم 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

READ  امریکا: پی ایچ ڈی ہولڈر ملازمتوں کیلئے درخواستیں دینے کے باوجود بے روزگار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں