عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

Imran Khan refuses to take polygraph test for the third time

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

READ  وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں