بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، اسکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیا

Indian channel Sun TV Network also hacked

بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرز نے ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کر دیں، سائبرحملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈ کاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی بھی حاصل کرلی۔

سائبر حملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز کی نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہوگئیں۔

ہیکرز نے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر اسکرین پر چلا دیے۔ ہیکرز نے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کرکے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیے
ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔

آئی ٹی پاور کے دعوے دار بھارت کے اہم چینلز پر سائبر حملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے، یہ سائبر حملے بھارتی سیکیورٹی نظام بالخصوص آئی ٹی شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

READ  ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں