اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

A laboratory technician at the hospital ended his life by jumping from the third floor.

اسلام آباد: کے آر ایل اسپتال میں 48 سالہ لیبارٹری ٹیکنیشن نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں واقع کے آر ایل ہسپتال میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا، جہاں اسپتال کے سینیئر لیبارٹری ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 48 سالہ لیبارٹری ٹیکنیشن عمر مختار روزمرہ کی طرح صبح ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر آئے، تاہم ڈیوٹی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وہ اسپتال کی تیسری منزل پر گئے اور وہاں سے نیچے چھلانگ لگا دی، بلندی سے گرنے کے باعث عمر مختار کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عمر مختار شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ تھے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کاغذی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم متوفی کی جانب سے اس انتہائی قدم کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

READ  امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد، مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں