سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال

Drones used to prevent illegal Hajj in Saudi Arabia

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جانے لگا۔

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کی مدد سے مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جارہی ہے جب کہ ڈرون کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے۔

پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے کسی کے پاس بھی حج پرمٹ نہیں تھے۔

READ  سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں