کراچی: ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا

Citizen who assaulted delivery rider taken into custody

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد کرنے والے شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے ڈیفنس بدر کمرشل میں چھاپہ مار کر گاڑی بھی تحویل میں لے لی، کار سوار مبینہ طور پر دوسرے شہر فرار ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر پر شدید تلخ کلامی اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جہاں کار سوار نے طیش میں آکر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر حملہ کر دیا تھا۔

گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوتے ہی کار سوار آپے سے باہر ہو گیا اور گاڑی سے اتر کر ہاکی کے ذریعے موٹر سائیکل پر وار کرنا شروع کر دیے، جس سے موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔

اس کے بعد کار سوار ہاتھ میں ہاکی اٹھائے رائیڈر کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور شدید غصے کی حالت میں سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ رائیڈر نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

READ  دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں