نیٹ امتحان میں کم نمبر آنے پر ایک اور طالبہ نے اپنی جان لے لی، خودکشی نوٹ وائرل

Another student commits suicide after getting low marks in NET exam

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی ایک طالبہ انکیتا سانگلے نے امتحان میں کم نمبر آنے پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکیتا کے والدین نے بتایا کہ میڈیکل کے اس مقابلے کے امتحان میں محض 166 نمبر حاصل کرنے کے بعد سے شدید ذہنی تناؤ اور صدمے کا شکار تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے کے قریب انکیتا کو اس کے کمرے میں مردہ پایا گیا، جبکہ تلاشی کے دوران پولیس کو مراٹھی زبان میں لکھا گیا ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے۔

اپنے آخری خط میں انکیتا نے اپنے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے خواب پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس نے لکھا کہ اس کے گھر والوں نے اس کی تیاری کے لیے اپنی ہر خوشی قربان کی اور ہر مشکل میں اس کا ساتھ دیا، لیکن وہ امتحان میں ناکامی کا صدمہ برداشت نہ کر سکی۔

اس نے اپنے بھائی سے والدین کا خاص خیال رکھنے کی درخواست بھی کی۔مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

READ  ٹرمپ کا ملائیشیا جاتے ہوئے دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں