چار خواتین نے جیرڈ لیٹو پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کر دیے، اداکار کی تردید

Four women accuse Jared Leto of sexual assault, the actor denies it

ہالی ووڈ اداکار اور موسیقار جیرڈ لیٹو پر چار خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی نئی ڈاکیومنٹری فلم ’جیرڈ لیٹو: ہالی ووڈ ڈارک سیکرٹ‘ میں مجموعی طور پر دس خواتین نے اداکار کے خلاف الزامات لگائے ہیں، جن میں سے نو خواتین پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ جیرڈ لیٹو نے اس وقت ایک موٹل کے باتھ روم میں ان پر حملہ کیا جب وہ 17 سال کی تھیں جبکہ دوسری خاتون نے الزام لگایا کہ اداکار نے 19 برس کی عمر میں انہیں جنسی حملے کی دھمکی دی۔

ایک تیسرے الزام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیرڈ لیٹو نے کیلیفورنیا میں اس وقت ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا جب وہ 17 سال کی تھیں، جو ریاست کے قانون کے مطابق رضامندی کی قانونی عمر سے کم تھی۔

ایک چوتھی خاتون نے الزام لگایا کہ اداکار نے 16 سال کی عمر میں انہیں بارہا جنسی نوعیت کی فون کالز کیں اور ایک موقع پر جنسی تعلق قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔

READ  ’کیٹامائن کوئین‘ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار کے قتل کا اعترافِ جرم کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں