بھارت: میاں بیوی کی بچوں کو خالہ کے گھر چھوڑنے کے بعد خودکشی

Shagufta Ejaz garnered attention by going ziplining at the age of 55.

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 30 سالہ شیسالا میگھنا اور اس کے شوہر شیسالا نریش نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعے سے قبل جوڑا اپنے 2 بچوں کو ان کی خالہ کے گھر چھوڑ آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگھنا اور نریش کے گھر سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں مالی مشکلات، صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ کو انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نریش محکمہ بجلی میں لائن مین تھا جبکہ میگھنا گھریلو خاتون تھی، نریش صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور زیرِ علاج بھی تھا۔
اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان کسی تنازع کا علم نہیں تھا اور انہیں کسی مجرمانہ کارروائی کا بھی شبہ نہیں ہے۔

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی ہیں اور شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفتیشی حکام خودکشی نوٹ اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات معلوم کی جاسکیں۔

READ  مستونگ: کھڈکوچہ میں باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں