بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Security forces conduct intelligence-based operation

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا تھا۔

READ  لاہور میں بسنت 2026 کی مشروط اجازت، ممنوعہ ڈور کے استعمال اور بیچنے پر پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں