بانی کو ابھی تک اسپتال شفٹ نہیں کیا گیا، رات 12 تک ٹائم ہے، نعیم پنجوتھا

The Founder has not yet been shifted to the hospital

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی تک اسپتال شفٹ نہیں کیا گیا۔

ایک ویڈیو بیان میں وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ہماری طرف سے توہین عدالت کی درخواست تیار ہوگئی ہے۔

نعیم پنجوتھا نے کہا رات 12بجے وقت پورا ہوگا اور صبح پٹیشن دائر ہوجائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مطالبہ کریں گے کہ فوری شفٹ کریں اور ان کیخلاف کارروائی شروع کی جائے۔

READ  وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں