میر رضا علی کی آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہونے کا امکان

CCTV footage of Mir Raza Ali's last moments likely to be released

میر رضا علی کے کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میر رضا علی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ڈی آئی جی عامر فاروقی نے کہا کہ میر رضا علی کے والدین کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط اور قریبی افراد سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تحقیقات کے دوران میر رضا علی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سوالات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی عامر فاروقی کے مطابق ضروری نہیں کہ تحقیقاتی ٹیم جن افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، وہ سب مشتبہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کا مقصد میر رضا علی کی زندگی اور واقعات سے متعلق معلومات جمع کرنا اور کسی بھی غیر معمولی یا مشکوک بات کا سراغ لگانا ہے۔

READ  پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ نہیں بالکل ختم کرنا ہوگا: شیری رحمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں