کراچی میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 24 لاکھ اور موبائل لوٹ کر فرار

Robbery incident in Karachi

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں مسلح ڈاکو 24 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات آج صبح پیش آئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں ملزمان کو گاڑی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

READ  اردن کی شہزادی ایمان 30 برس کی ہو گئیں، شاہ اور ملکہ کے محبت بھرے پیغامات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں