جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Klaasen retires from international cricket

جنوبی افریقا کے کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اینرخ کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

اینرخ کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزازکی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرےلیے، اور میرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔

اینرخ کلاسن کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔

READ  فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں