امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کریش سے قبل پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کر گیا تھا۔

حکام کے مطابق پائلٹ حادثے سے قبل طیارے سے باہر نکل گیا تھا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

پائلٹ اور طیارہ تباہ ہونے سے متعلق مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ ایف 16 طیارے میں تربیتی مشن پر پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آیا۔

READ  پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں