کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق اجلاس میں کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 27 ستمبر احتجاج سے متعلق آن لائن اجلاس ہوا، جس میں مارچ سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، شوکت یوسفزئی، شاہد خٹک، شفیع جان نے شرکت کی، پنجاب سے سلمان اکرم راجہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

READ  مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر دھاوا، گھروں کو آگ لگا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں