سرگودھا: ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ دریائے جہلم پُل کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئی تھی جس کے باعث ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرنے والے افراد مٹھہ ٹوانہ خوشاب کے رہائشی تھے۔

READ  امریکا: منیاپولس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی، مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں