انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی

Angelina Jolie has once again drawn the world's attention to the devastation in Gaza.

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی۔

تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا ہے کہ غزہ میں پورے پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں گھر، اسکول، اسپتال، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں کچھ باقی نہیں رہا۔
انجلینا جولی نے خبردار کیا کہ سردی کی آمد سے قبل غزہ کے 94 فیصد لوگوں کو پناہ اور ضروری سامان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

READ  امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں