صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان، ذرائع

Sahibzada Farhan likely to be retained as captain in T20 series against Sri Lanka

ایشین گیمز 2026 میں حصہ لینے اور سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کل وطن پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کے کھلاڑی اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ کپتان صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا سیریز میں کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

READ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدےکی تجدیدکر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں