مولانا فضل الرحمان سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے ثالث بننے کو تیار، شرائط سے آگاہ کر دیا

Maulana Fazlur Rehman ready to act as mediator to ease political tension

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کر گئے ہیں، انہوں نے سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ثالث بننے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کو اپنی شرائط پیش کردیں ہیں جس کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم کو دی ۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک کےخاتمے،تنازعات طے کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان کی مصالحانہ کردار کیلئے پیش کی گئی شرائط سے بھی آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد رابطے کا امکان ہے۔

READ  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی وی ٹوڈے عبدالمجید ساجد کی خصوصی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں