سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی محسن نقوی سے ملاقات

UN Secretary-General meets Mohsin Naqvi

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے۔

READ  قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی، کئی بل منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں