دہلی میٹرو میں سیٹ کے تنازع پر جھگڑا، 48 سالہ شخص ہلاک، سابق آئی اے ایس افسر و بیٹا گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے پون شرما کی والدہ درگا شرما کی شکایت پر 9 اکتوبر کو مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں بھارتی قانون کی دفعہ غیر ارادی قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق گرفتار سنجے پرتاب سنگھ سابق بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں جنہیں اس سے قبل مبینہ رشوت خوری کے مقدمے میں مرکزی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کا بیٹا سپریم کورٹ کا وکیل ہے۔ 48-year-old man killed in Delhi Metro scuffle over a seat

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بزرگ شہریوں کے لیے مخصوص نشست پر جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر تھپڑ مارنے اور دھکا دینے سے 48 سالہ شخص ہلاک ہو گیا، پولیس نے سابق بھارتی آئی اے ایس افسر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 8 اکتوبر کو سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا جہاں پون شرما کا سنجے پرتاب سنگھ اور اس کے بیٹے سدھارتھ سنگھ سے نشست کے معاملے پر جھگڑا ہوا، دورانِ جھگڑا پون شرما کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا گیا اور دھکا دیا گیا جس سے وہ گر پڑے اور ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔

میٹرو کے عملے نے زخمی شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے پون شرما کی والدہ درگا شرما کی شکایت پر 9 اکتوبر کو مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں بھارتی قانون کی دفعہ غیر ارادی قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق گرفتار سنجے پرتاب سنگھ سابق بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں جنہیں اس سے قبل مبینہ رشوت خوری کے مقدمے میں مرکزی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کا بیٹا سپریم کورٹ کا وکیل ہے۔

پولیس واقعے اور پون شرما کی موت کی وجوہات پر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

READ  اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں