ہرمز میں ٹینکر جہاز پر میزائل حملہ ہوا، یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی

Missile attack on tanker in Hormuz

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے کہا ہے کہ پیر کے روز آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر جہاز پر میزائل حملہ ہوا ہے۔

ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کے مطابق ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔

READ  ایونٹ میں سحر ہاشمی کا نامناسب لباس، سوشل میڈیا پر تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں