ایشین کپ 2027ء کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں: سعودی عرب

Preparations for the 2027 Asian Cup are proceeding according to the established schedule

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 2027ء ایشین کپ کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود 2027ء میں ہونے والے ایشین کپ کی تیاریاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کھیلوں کے مقامات سمیت دیگر سہولتیں اور معاون خدمات کی تیاری کا کام منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین کپ 7 جنوری سے 5 فروری 2027ء تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

اس ہفتے کے آغاز میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی ضرورت سے متعلق فیصلہ کرنے میں اسے کوئی جلدی نہیں۔

READ  افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں