پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا

Shahab, a youth from Panjgur, surrendered voluntarily

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کوئٹہ میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود نوجوانوں کو ورغلایا گیا، ان ورغلائے لوگوں کو ریاست واپسی پر خوش آمدید کہتی ہے، بلوچستان کے نوجوان ریاست کے ساتھ جڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک دہشت گردی کے خلاف مشن جاری رہے گا، وزیرِ اعلی بلوچستان کا اس حوالے سے واضح وژن اور مؤقف ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ 6 دہشت گرد گرفتار کیے جا چکے ہیں، ریاست لوگوں کو سرینڈر کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ بلوچستان میں 300 سے زائد آئی بی اوز کیے گئے ہیں، دہشت گرد آئے روز نت نئے طریقوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنز کو کامیاب بنایا۔

READ  پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں