سٹیل ٹاؤن سے نوجوان زین العابدین کے اغوا اور قتل کے معاملے میں ملیر پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر بن قاسم کے چھتری گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق معاملہ اغوا برائے تاوان کا نہیں بلکہ لڑکی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو گلشن حدید سے حراست میں لیا گیا ، فیملی پر دباؤ ڈالنے کیلئے نوجوان کا ہاتھ کاٹ کر بھی بھیجا گیا تھا، ملزمان میں مقتول کا کزن فیصل بھی شامل ہے، مقتول کے کزن فیصل نے ہی اغواکی منصوبہ بندی کی۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق معاملہ اغوا برائے تاوان کا نہیں ہے،ملزمان اور مقتول کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا، زین العابدین کو قتل کر کے ہاتھ کاٹا گیا، واقعے کو اغوا برائے تاوان کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔






تبصرے بند ہیں