کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ، ہیکرز نے 6.36 ارب ڈالر کی کرنسی چرالی

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ہیکرز نے 6.36 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرالی۔

عالمی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملے میں ہیکرز نے 6 ارب 36 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی منتقل کی، واقعے کے بعد کمپنی نے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 6 ارب 36 کروڑ ڈالر کا ممکنہ کرپٹو ہیک تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوسکتا ہے لیکن کمپنی نے واضح کردیا کہ صارفین کے فنڈز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ٹیمیں تحقیقات بھی کررہی ہیں۔

بائنانس نے صارفین کو کرپٹو کرنسی کی واپسی میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہونے کی بھی تصدیق کردی ۔ بائنانس الفا ٹریڈنگ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ اِس کے علاوہ ٹیتھر اور سرکل نے مشتبہ ہیک سے منسلک دو ارب 38 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے۔

واقعے کے بعد بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں دھڑام سے نیچی آگری ہیں۔ سائبرحملے سے متاثرہ اثاثوں کی تخمینی مالیت 6 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

بائنانس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے سے حملہ آوروں کو کمپنی کے سسٹم تک رسائی ملی جس کے بعد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ کمپنی نے حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا سے منسلک ہیکنگ گروپ کو قرار دیا ہے۔

کمپنی نے رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے سکیورٹی تحقیقات شروع کر دیں، بائنانس کی شریک بانی یی ہی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں اور تمام نقصانات کمپنی برداشت کرے گی۔

READ  جاپان میں پاکستانی سفیر عبدالحمید کی آئی او بی ایم طلبہ سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں