پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا

PTI contacts PPP to not vote on budget

اسلام آباد: تحریک انصاف نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔

راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔

READ  پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہے: وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں