وفاقی حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

import 500,000 tons of sugar

وفاقی حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ فورسز کےمطابق ہوتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے برآمد کی گئی تھی، موجودہ صورتحال میں تاثر غلط ہےکہ عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافرمقدارموجود نہیں۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام، عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا، اضافی اسٹاک کے ہونے سے قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا۔

وزارت غذائی تحفظ نے بتایاکہ تمام زرعی اجناس کی خرید و فروخت کا دارومدار سیزن پر منحصر ہے، زرعی اجناس کی خرید وفروخت کو مالی سال سے منسلک کرنا غلط ہے اور حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے، ماضی کی طرح چینی کی برآمد پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔

READ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں