میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

train derailed from the track

میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

READ  رحیم یارخان: میت لے کر کراچی جانے والی ایمبولینس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں