پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر جیکب آباد میں روک لیا گیا

Jaffar Express from Peshawar to Quetta

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر جیکب آباد میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کیلئے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

READ  گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں