پشاور: مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر

4 people killed in house fire

پشاور: کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

READ  پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں