بنوں: تھانے اور ایک گھر پر مسلح افراد کا ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق

Drone attack by armed men on police station and a house

بنوں میں مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ایک ڈرون تھانہ میریان اور دوسرا ڈرون ہوید کے علاقے میں ایک گھرپرگرا جس میں خاتون جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ صبح سویرے تھانہ میریان پرڈرون حملے میں سولر پلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

READ  محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں