خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

Opposition consultations for political change

خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر امیرمقام اور مشیر وزیراعظم پرویزخٹک کی غیررسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی مشاورت میں شامل ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات پرویزخٹک کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے امیرمقام کی اس معاملے پر آج گورنرہاؤس میں بھی ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کی جلد ممکنہ بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

READ  خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں