مری، پنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں سے درخت گرپڑے، پانی گھروں میں داخل

Heavy rains in Murree

مری میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی موسلادھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے جس کے نتیجے میں کئی درخت گرگئے اور گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ راولپنڈی میں بھی شدید بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

مری کے بوستال روڈ اور ایکسپریس وے کے آوائین کے مقام پر پر لینڈسلائیڈنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے جس دوران 3افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے جب کہ امدادی ٹیموں نے گاڑیوں اور 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

دوسری جانب نمب جھنڈا گلی گاؤں میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 گھر زد میں آگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مری میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت گرگئے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں، بارشوں کے نتیجے میں بھوربن اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 12 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مری کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی اور کہا کہ ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے سے مکمل سے گریز کریں۔

ادھر راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جہاں راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ایٹ اور ملحقہ دیہات میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

READ  روسی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر تہران میں پرواز کرتا دکھائی دیا، ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں