ہنگو میں پولیس آپریشن، ڈی پی او پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

errorist involved in attack on DPO killed

ہنگو میں پولیس آپریشن کے دوران ڈی پی او خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہنگو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نریاب کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ 7 روز قبل دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

READ  پختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں