بھارتی انجینئر کی خودکشی، والد کے لیے لکھے گئے آخری پیغام میں وجہ کیا بیان کی گئی؟

Indian engineer commits suicide, what was the reason stated in his last message to his father?

بھارتی شہر پونے میں گزشتہ روز 23 سالہ آئی ٹی انجینئر نے دفتر کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پونے کے ہنوجوڑی آئی ٹی پارک میں پیر کی صبح پیش آیا جہاں 23 سالہ پیوش اشوک کوادے نامی انجینئر نےخود کشی کر لی، پیوش گزشتہ ایک سال سے اس کمپنی میں ملازم تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح ساڑے 10 بجے پیوش آفس میں میٹنگ میں شریک تھا، دورانِ میٹنگ پیوش اچانک سینے میں درد کی شکایت کرتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر چلا گیا اور کچھ لمحوں بعد ہی پیوش نے دفتر کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔23 سالہ پیوش نے اپنے والد کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے آپ کو ان کا بیٹا کہلانے کے قابل نہیں سمجھتا اور اپنے خودکشی کے فیصلے پر معافی چاہتا ہے۔

دوسری جانب ہنوجوڑی پولیس تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر، بالاجی پاندرے نے واقعے سے متعلق کہا کہ اس خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

READ  پاکستان سے اظہارِ تشکر؛ ایرانی صدر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں