نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج متوقع ہے

The first monetary policy of the new fiscal year will be announced today

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر مانیٹری پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فی الحال شرح سود 11 فیصد پر برقرار ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے لیے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اس سال کل 8 مرتبہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس شیڈول کے تحت پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (30 جولائی) ہوگا، جبکہ دوسری 15 ستمبر، تیسری 27 اکتوبر، چوتھی 15 دسمبر، پانچویں 26 جنوری 2026، چھٹی 9 مارچ 2026، ساتویں 27 اپریل 2026 اور مالی سال کی آخری پالیسی 15 جون کو پیش کی جائے گی۔

ان پالیسیوں کے ذریعے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

READ  مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں