انگلینڈ و ویلز کی جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے آج سیکڑوں قیدیوں رہا ہونگے: برطانوی میڈیا

انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں سے جلد رہائی کی اسکیم کے تحت آج 700 قیدی جیل سے رہا ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 ماہ تک کی سزا پانے والے قیدی اب سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے پر رہائی کے اہل ہیں، تاہم قتل و غارت، زیادتی، گرومنگ جرائم میں سزا پانے والے جلد رہائی کے حق دار نہیں ہوں گے۔

جلد رہا ہونے والے قیدیوں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرانک ٹیگ پہنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ برس جون تک مجموعی طور پر ساڑھے 4 ہزار قیدیوں کو جلد رہائی کی اسکیم کے تحت رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین نے مجرموں کی جلد رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

READ  ارشد وارثی کا ’اقرباء پروری‘ کے مؤقف پر کنگنا رناوت کو جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں