ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز کی کپتانی عبدالصمد کے سپرد کی گئی ہے۔

عبدالصمد کی قیادت میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔ روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان شاہینز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل ہے۔

پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی۔

پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے۔

READ  بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں