بھارتی دفاعی کمپنیوں میں کرپشن کے انکشافات نے فوجی معاہدوں کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔
بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک دفاعی کمپنی کے خلاف رشوت ستانی کی تحقیقات کے نتیجے میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10 فوجی معاہدوں پر سوال اٹھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے تقریباً 500 کروڑ روپے کے معاہدے کے حصول کے لیے ایک سرکاری عہدیدار کو رشوت دی۔
دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیرِ تفتیش کمپنی بھارتی فوج کو گولہ بارود، حملہ آور اور نگرانی کے ڈرونز سمیت حفاظتی آلات فراہم کرتی تھی۔
جریدے کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں فوجی معاہدوں کی منسوخی سے بھارتی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سینئر بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت سیاسی مقاصد کے لیے فوجی طاقت کے نام پر مختص وسائل کو کرپشن کی نذر کر رہی ہے۔






تبصرے بند ہیں